اسلام آباد (ویب نیوز)

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس میں مبتلامزید 4افراد انتقال کرگئے جبکہ581کے مثبت کیسز رپورٹ کئے گئے، اس طرح وائرس کی شرح 2.97 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 19 ہزار 591 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 581 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ این آئی ایچ کے مطابق ملک میں اس وقت کووڈ میں مبتلا 178 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 4 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔