پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری کردیے ہیں۔

پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر کی طرف جانے والے راستے کی سیکیورٹی سخت کردی ہے۔

دھمکیاں دینے والے کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، اسلام آباد پولیس

وفاقی پولیس اپنی ذمہ داریاں تندہی سے جاری رکھے گی، کسی قسم کی بدنظمی کا مظاہرہ نہیں کر سکتے،ترجمان

اسلام آباد( ویب  نیوز)

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری کردیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری کردیے گئے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ اپنی خودداری مانگنے کی جسارت کی قیمت چکانے کا وقت آگیا ہے، پاکستان کیلئے نکلنے کا وقت آگیا ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف تھانہ مارگلہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرایا دھمکایا آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دی اور تقریر میں کہا تمہارے اوپر کیس کرنا ہے مجسٹریٹ صاحبہ آپ تیار ہوجائیں آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہیے۔

پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر کی طرف جانے والے راستے کی سیکیورٹی سخت کردی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر کی طرف جانے والے راستے کی سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے خاردار تاریں لگا کر راستہ بند کردیا ہے جبکہ ایف سی کی نفری بھی موجود ہے، عمران خان چوک کی لائٹس بھی بند کردی گئی ہیں۔

پولیس کی جانب سے سیکورٹی سخت کرنے کی اطلاع پر پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنان بھی عمران خان چوک پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف تھانہ مارگلہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرایا دھمکایا آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دی عمران خان نے تقریر میں کہا تمہارے اوپر کیس کرنا ہے مجسٹریٹ صاحبہ آپ تیار ہوجائیں آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہیے۔

 قبل ازیں اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ دھمکیاں دینے والے کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی پولیس اپنی ذمہ داریاں تندہی سے جاری رکھے گی اور دھمکیاں دینے والے کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس عوام اور ملک کے لیے اپنے کام کو سنجیدگی سے لیتی ہے اور ہم ہر حال میں قوم کی خدمت کا حلف اٹھائے ہوئے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ پولیس جوان پوری ذمہ داری سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ہم کسی قسم کی بدنظمی کا مظاہرہ نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد اور خاتون مجسٹریٹ کے خلاف کیس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو نہیں چھوڑیں گے ان پر کیس کریں گے، مجسٹریٹ صاحبہ آپ بھی تیار ہوجائیں آپ کے خلاف بھی کیس کریں گے.