دریائے سندھ میں چشمہ تونسہ گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے،رپورٹ

 

اسلام آباد (ویب نیوز)

حالیہ بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر میں 1136 افراد کی جان لے لی،سب سے زیادہ سندھ میں 402 بلوچستان میں 244 اور خیبرپختونخوا میں 258 اموات رپورٹ ہوئیں،1634 افراد زخمی بھی ہوئے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاڑی (این ڈی ایم اے) نے رپورٹ جاری کر دی ۔ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جان و مال نقصانات کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 75 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ملک بھر میں 14 جون سے اب تک بارشوں کے باعث 1136 افراد جان کی بازی  ہار چکے ہیں۔  سندھ میں 402 ،بلوچستان میں 244 اور خیبرپختونخوا میں 258 اموات رپورٹ ہوئیں،پنجاب میں168،آزاد کشمیر 41 اور گلگت بلتستان میں اب تک 22 اموات ہوئی ہیں۔  رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 501 مرد 227 خواتین جبکہ 386 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ رپورٹ میں زخم ہونے والے افراد کی تعداد 1634 بتائی گئی ہے،اس دوران سات لاکھ 35 ہزار سے زائد مال مویش سیلاب میں بہہ گئے ،ملک بھر کے 162 پلوں کو بھی نقصان پہنچا، رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں چشمہ تونسہ گڈو اور سکھر بیراج پر تاحال اونچے درجے کا جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔