اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 4 مریض دم توڑ گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں242نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 455 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 242 نئے مریض سامنے آئے ۔ این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ موذی وائرس میں مبتلا 115 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.80 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔