اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید ایک مریض دم توڑ گیا ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 158نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کے مطابق کوروناوبا کے وار جاری ہیں،ملک بھر میں مزید ایک مریض دم توڑ گیا ، اب تک کورونا سے انتقال کرنیوالوں کی کل تعداد 30 ہزار 594 ہو گئی ، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15 ہزار 303 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 158 نئے مریض سامنے آئے،پاکستان بھر میں اب تک کل 3 کروڑ 2 لاکھ 7 ہزار 809 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔ موذی وائرس میں مبتلا 105 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.03 فیصد ریکارڈ کی گئی۔