اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 174نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 119مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14 ہزار 208 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 174 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ موذی وائرس میں مبتلا 119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.22 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔