اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید4مریض دم توڑ گئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 160نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ  برائے صحت(این ایچ آئی) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 4 مریض انتقال کر گئے ،گذشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 15 ہزار 554 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 160 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔قومی ادارہ صحت نے کہا کہ کورونا کے 98 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.03 فی صد ریکارڈ ہوئی۔mk