اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید ایک مریض چل بسا،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران104نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک اور مریض کا انتقال ہوگیا ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے16 ہزار614 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 104 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔این آئی ایچ کے مطابق کورونا کے 91 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔