اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 98کیسز رپورٹ ہوئے ،85مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ  برائے صحت (این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 14 ہزار 467 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 98  افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔این آئی ایچ کے جاری اعداد شمار کے مطابق  85 مریضوں کی حالت نازک ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.68  فی صد ریکارڈ کی گئی جب کہ اس دوران کوئی مہلک وبا کے باعث کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔