پشاور (ویب نیوز)
ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ مردان نے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پرانے ٹائروں کو کھلی فضا میں رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔ اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں ہدایت کی گئی کہ ضلعی انتظامیہ مردان نے کباڑ و دیگر اشیا کھلی فضا میں رکھنے پر بھی پابندی لگادی ۔ کھلی فضا یا عوامی مقامات پر واٹر ٹینک رکھنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 307 افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4188 ہوگئی۔