پاکستان ادارہ جاتی اور معاشی اصلاحات کے طے شدہ اہداف کے حصول میں ناکام رہا، ایشیائی ترقیاتی بینک
اسلام آباد(ویب نیوز)
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان ادارہ جاتی اور معاشی اصلاحات کے طے شدہ اہداف کے حصول میں ناکام قرار دیدیا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 2016 سے 2018 کے دوران اصلاحاتی کارکردگی 86 فیصد رہی، جو سال 2019 سے 2021 کے دوران 68 فیصد تک رہ گئی۔اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق 2013 سے 2020 کے دوران حکومت نے 254 منصوبے شروع کیے، جن میں سے 26 منصوبے ناکام رہے۔ 2002 سے 2019 کے دوران پاکستان رعایتی قرضوں سے فائدہ اٹھانے میں بھی ناکام رہا اور اسی دوران سیاسی ماحول بھی غیر موزوں رہا۔رپورٹ کے مطابق میگا منصوبوں پر عمل درآمد میں ناکامی سے مستقبل میں پائیدار ترقی کے امکانات اور افادیت کم ہوگئی۔ متعدد ٹیکنیکل تعاون کے منصوبے مکمل نہ ہوسکے۔ ڈیمز اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے منصوبے مکمل کرنے میں تاخیر ہوئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی تجربہ کار کمپنیوں کے ذریعے ان منصوبوں پر عمل درآمد بہتر ہونے کا امکان موجود ہے تاہم ایشئین ڈیویلپمنٹ فنڈ کی رکنیت نہ ہونے کے سبب پاکستان مہاجرین کیلئے گرانٹس اور رعاتی فنڈ حاصل نہ کرسکا۔