اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید ایک مریض چل بسا ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران72نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابقملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا جس کے بعد کل اموات 30607ہو گئیں ، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 13 ہزار 311 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 72 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر میں کوروناکے مثبت کیسز کی شرح 0.54 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔