اسلام آباد  (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 42نئے کیسز رپورٹ ہوئے،73مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 30 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 42 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے،کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.52 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 73 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔