اسلام آباد (ویب نیوز)
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ایک اور مریض انتقال کرگیا۔قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ )کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور شخص کورونا وائرس کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گیا جبکہ ملک میں 75مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 24گھنٹوں میں مجموعی طور پر 16 ہزار 791 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 67 افراد کے نتائج کا بطور کورونا مثبت کیس اندراج کیا گیا۔قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وبا کے شکار 75 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح گزشتہ روز کی مناسبت سے معمولی کم ہوکر 0.40فی صد ریکارڈ کی گئی۔