سینٹ کا اجلاس ، 25نکاتی ایجنڈ ا جاری
ٹرانس جینڈرایکٹ میں پی ٹی آئی کا ترمیمی بل ایجنڈے پر ٹاپ پرآگیا
اسحاق ڈارکا رواں سیشن سینیٹ کی رکینت کا حلف اٹھانے کا امکان
اسلام آباد (ویب نیوز نیوز)
سینٹ کا اجلاس آج (پیرکو) پارلیمینٹ ہاؤس میں ہوگا۔سابق وزیرخزانہ اور مسلم لیگ(ن)کے رہنما اسحاق ڈارکا رواں سیشن سینیٹ کی رکینت کا حلف اٹھانے کا امکان ہے انھیں ایوان بالا میں پی ٹی آئی کے ارکان کے سخت احتجاج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔اجلاس کی کاروائی کے لئے 25نکاتی ایجنڈ ا جاری ، ٹرانس جینڈرایکٹ میں پی ٹی آئی کا ترمیمی بل ایجنڈے پر ٹاپ پر آگیا ۔سینٹ کا اجلاس آج صدرمملکت کی طرف سے طلب کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ارکان سینٹ نے اجلاس کے لئے ریکوزیشن بھی جمع کروائی، پارٹی رہنما سینیٹرسیف اللہ نیازی کے گھر پر پولیس اور ایف آئی اے کے چھاپے کا معاملہ ریکوزیشن کے ایجنڈے میں شامل ہے ،ایوان میں اس معاملے پر ارکان کو اظہار خیال کاموقع فراہم کیا جائے گا ۔سینٹ کا انتہائی اہم نوعیت کا اجلاس چاربجے سہہ پہر چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوگا،مجموعی طور پر یہ موجودہ سینٹ کا321واں سیشن ہوگا ،آج پرائیوٹ ممبرزڈے ہوگا۔لیگی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار کے برطانیہ سے وطن واپس آنے پر سابق وزیرخزانہ سینٹ رکینت کا حلف اٹھانے پارلیمینٹ ہاؤس آئیں گے ۔اسحاق ڈارسینیٹ رکینت کا حلف اٹھاتے ہیں تو سینٹ کا یہ سیشن غیرمعمولی اہمیت اختیار کرجائے گا جب کہ سابق وزیرخزانہ کو ایوان میں پی ٹی آئی کے سخت احتجاج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے ارکان سینٹ کو ہدایت کردی ہے۔ اسحاق ڈار کے متوقع حلف کے موقع پر ایوان میںممکنہ طور پر ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ اپوزیشن کی بڑی جماعت نے اپنی پارلیمانی پارٹی کا ایک اور اجلاس بھی پیر کو طلب کرلیا ہے ۔ایوان میں پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹرسیف اللہ نیازی کے گھر پر پولیس اور ایف آئی اے کے چھاپے کے معاملے پر بھی بات ہوگی اس حوالے سے تحریک ایجنڈے پر موجود ہے جب کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے عمران خان کی زیرصدارت حالیہ اجلاس میں ایوان بالا میں حکومت کے خلاف سخت احتجاج کی حکمت عملی بھی وضع کی گئی ہے ۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے سینٹ کے حوالے سے معاملات کی سابق وزیراعظم عمران خان خود نگرانی کررہے ہیںاور انھیں ایوان بالا میں پارٹی کے حکومت مخالف احتجاج سے باقاعدہ آگاہ رکھا جائے گا۔آج سے شروع ہونے والے سیشن کے لئے25نکاتی ایجنڈ ا جاری کردیا گیا ۔ٹرانس جینڈر( پرسنز (تحفظ حقوق ایکٹ، 2018 میں پی ٹی آئی کی سینیٹر فوزیہ ارشد کا ترمیمی بل سینٹ اجلاس کے ایجنڈے پر سرفہرست ہے ۔رولز کے تحت بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپردکردیا جائے گا۔