اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 39کیسز رپورٹ ہوئے ، 80 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ تارہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 634 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 39 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.45 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 80 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔