اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے وار تیز ہو گئے ، ملک بھر میں مزید3مریض دم توڑ گئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں43نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3مریض انتقال کر گئے ۔گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے11 ہزار970ٹیسٹ کئے گئے جس میں 43افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ کورونا کے 47مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.36 ریکارڈ کی گئی۔