اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں مزید2 مریض جان کی بازی ہار گئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران75نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2مریضوں کا انتقال ہوگیا ۔گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے11ہزار718ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 75کیسز کورونا مثبت رپورٹ ہوئے۔این آئی ایچ کے مطابق کورونا کے 48مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.64   ریکارڈ کی گئی۔