نئی دہلی (ویب نیوز)
بھارتی حکومت نے حکومت پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ غیر فعال کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں پاکستانی حکومت کے آفیشل اکائونٹ کو غیرفعال کردیا گیا۔بھارت میں حکومت پاکستان کے آفیشل اکائونٹ پرلکھا گیا کہ اکائونٹ کو کچھ قانونی تقاضوں کے باعث غیر فعال کیا گیا ہے۔ٹوئٹر اکائونٹ غیر فعال کئے جانے پر وزارت خارجہ کا ردعمل ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔