اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید ایک مریض دم توڑ گیا ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 39نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا،گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 10 ہزار 371 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.38 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا، 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔