اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید50کیسز رپورٹ ہوئے ،45 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 139 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 50 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.49 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 45 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔