کراچی (ویب نیوز)
ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ، پنجاب 276،خیبرپختونخوا287اورسندھ میں 341 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 341 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی 341 میں سے 241 مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے287 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جہاں پشاور میں سب سے زیادہ 194 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔پنجاب میں ڈینگی سے مزید 276 افراد بیمار پڑ گئے جن میں سے 119مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ادھر ملتان میں ڈینگی کے کیسز میں اضافے کے باعث ریڈ الرٹ جاری ہے۔