ڈینگی کے مریض بھی اب صحت سہولت کارڈکے ذریعے پنجاب کے منتخب سرکاری ونجی ہسپتالوں سے مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کررہے ہیںـ صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ
لاہور (ویب نیوز)
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پر محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے صحت سہولت کارڈسے متعلق اعدادوشمارجاری کردئیے ہیں۔ اعدادوشمارکے مطابق پنجاب میں 23لاکھ سے زائدافراد نے صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کرلی ہے۔پنجاب کی عوام تقریبا50ارب 73کروڑ روپے سے زائد کے مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کرچکے ہیں۔صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے کہاکہ پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے 794سرکاری ونجی ہسپتالوں کومنتخب کیاگیاہے۔ پنجاب کی عوام صحت سہولت کارڈکے ذریعے189سرکاری و605نجی ہسپتالوں سے علاج معالجہ کی مفت سہولت حاصل کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ابھی تک 4لاکھ89ہزارسے زائدافرادنے صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت ڈائیلسزکروائے ہیں۔پنجاب میں ابھی تک 51ہزار سے زائدافراد نے صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت کورونری انجیوگرافی کی سہولت حاصل کی ہے۔پنجاب میں ابھی تک صحت سہولت کارڈکے ذریعے 44ہزارسے زائد خواتین نے نارمل ڈلیوری جبکہ1لاکھ87ہزار سے زائد خواتین نے سیزیرین آپریشن کی مفت سہولت حاصل کی ہے۔عمران سکندربلوچ نے کہاکہ پنجاب میں ابھی تک 33ہزارسے زائد افرادنے صحت سہولت کارڈکے ذریعے ہرنیہ کے مفت آپریشن کروائے ہیں۔پنجاب میں ابھی تک 32ہزار655افرادنے ابھی تک صحت سہولت کارڈکے ذریعے کیموتھراپی کی مفت سہولت حاصل کی ہے۔صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے مزیدکہاکہ پنجاب میں اب تک 25ہزار سے زائدافراد صحت سہولت کارڈکے ذریعے انجیوپلاسٹی کی مفت سہولت حاصل کرچکے ہیں اور اب تک 1لاکھ46ہزار سے زائد افراد آنکھوں کے مفت آپریشن کرواچکے ہیں۔عمران سکندربلوچ نے کہاکہ صحت سہولت کارڈکے ذریعے پنجاب کی عوام کو زیادہ سے زیادہ علاج معالجہ کی مفت سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ڈینگی کے مریض بھی اب صحت سہولت کارڈکے ذریعے پنجاب کے منتخب سرکاری ونجی ہسپتالوں سے مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کررہے ہیں۔