لاہو (ویب نیوز)

نگراں صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب، بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) لاہور کا دورہ کیا۔ پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے، کو پاکستان کا پہلا بزنس ڈسٹرکٹ قائم کرنے اور ملک کو عالمی اقتصادی نقشے پر رجسٹر کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین، سی او او سی بی ڈی پنجاب، بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ، چیئرمین سی بی ڈی پنجاب، فضیل آصف جاہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل سی بی ڈی پنجاب، محمد عمر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لیگل سی بی ڈی پنجاب، بیرسٹر بلال افضل کھوکھر، ڈائریکٹر مارکیٹنگ سی بی ڈی پنجاب۔، وسیم صدیق اور سی بی ڈی پنجاب کے دیگر حکام بریفنگ سیشن کے دوران موجود تھے۔

دورے کے دوران، نگران صوبائی وزیر کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل سی بی ڈی پنجاب، محمد عمر نے سی بی ڈی پنجاب کی حکومت پنجاب کے لئے سرمایہ کاری اکٹھی ا کرنے کی حکمت عملیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ سی بی ڈی پنجاب بنا کسی حکومتی مالی معاونت یا ٹیکس کی رقم پر انحصار کیے بغیر خود کو فنڈز اکٹھا کرتا ہے۔
سی بی ڈی پنجاب ون ونڈو آپریشن، سازگار ضابطوں کے ساتھ سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کے تصور کے ساتھ ایک سازگار اتھارٹی ہے اور حکومت پنجاب کے لیے سر ما یہ کاری پیدا کرنے کا مرکز ہے۔

سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا، ”ہمیں خوشی ہے کہ نگراں صوبائی وزیر ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کو پاکستان کے پہلے بزنس ڈسٹرکٹ کے قیام کے لیے ہمارے جاری اقدامات پر بریفنگ دینے کا موقع ملا۔سی بی ڈی پنجاب میں ہم پائیدار ترقی کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمیں یقین ہے کہ ہمارے اقدامات سے پاکستان کو عالمی اقتصادی نقشے پر رجسٹر کرنے میں مدد ملے گی۔”

ریونیو جنریشن کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے نگراں صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ سی بی ڈی پنجاب نے اپنی پہلی نیلامی ستمبر 2021 میں کی تھی جہاں اتھارٹی نے لاہور پرائم کے نام سے نشان زد علاقے کے لیے مخلوط استعمال کے پانچ کمرشل پلاٹ فروخت کیے تھے اور دوسری نیلامی لاہور کے پہلے منصوبہ بند سینٹرل ڈاون ٹاون کے لے ستمبر 2022 میں کی گی تھے جس میں اتھارٹی نے مخلوط استعمال کے سات کمرشل پلاٹ فروخت کیے تھے۔ سی بی ڈی پنجاب کے پاس لاہور میں واقع 100 سے زیادہ پلاٹس ہیں جن کی تخمینی صلاحیت 500 بلین ہے۔

سی بی ڈی پنجاب اس وقت کئی جاری منصوبوں پر کام کر رہا ہے، جن میں لبرٹی سے کلمہ چوک تک مین بلیوارڈ کی ازسرنو تشکیل، لاہور گرینڈ سوک (1122 سائٹ) کی منصوبہ بندی، فیز I، کار پارکنگ پلازہ، اور والٹن روڈ کی از سر نو تعمیر شامل ہیں۔کلمہ چوک انڈر پاس پراجیکٹ کی از سر نو تعمیر کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے جس میں پی سی ون نظر ثانی نہیں کی گئی ہے اور جلد ہی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔

نگراں صوبائی وزیر ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر سی بی ڈی پنجاب کی پیشرفت اور لاہور کے معاشی منظر نامے کو تبدیل کرنے والے جاری اقدامات سے بہت متاثر ہوئے۔ انہوں نے حکومت کے لیے پائیدار ترقی اور محصولات کے حصول کے لیے سی بی ڈی پنجاب کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

سی بی ڈی پنجاب سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ فلائی اوور بھی تعمیر کر رہا ہے، جو مین بلیوارڈ کو والٹن روڈ اور بابِ پاکستان سے ملاتا ہے۔ دیگر جاری منصوبوں میں سیریس پنجاب کا سٹالسسٹ اسکائی اسکریپر، ریگالیا برانڈڈ ریذیڈنسیز، نوڈ ڈیجیٹل ڈسٹرکٹ، رن وے ریٹیل ڈسٹرکٹ، اور سانو میڈیکل ڈسٹرکٹ شامل ہیں۔

سی بی ڈی پنجاب پاکستان کا پہلا کاروباری ضلع قائم کرنے اور ملک کو عالمی اقتصادی نقشے پر لانے کے لیے پرعزم ہے۔ سی بی ڈی پنجاب کے جاری پائیدار ترقیاتی منصوبے اس مقصد کے لیے اتھارٹی کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔