لاہور (ویب نیوز)

پنجاب کی نگراں کابینہ میں شامل وزرا نے حلف اٹھا لیا۔ گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے نگراں کابینہ سے حلف لیا۔ پنجاب کی11 رکنی نگران کابینہ میں بلال افضل، ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم شامل ہیں۔ ابراہیم مراد، تمکینت کریم، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، وہاب ریاض، سید اظفر علی ناصر، عامر میر اور نسیم صادق نگران کابینہ کا حصہ ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ساول نذیر ایڈووکیٹ، بخت نواز، فضل الہی ، عدنان جلیل، شفیع اللہ اور شاہد خان بھی نگراں کابینہ کا حصہ ہونگے۔ جب کہ دیگر ممبران میں محمد علی شاہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر اور منظور خان آفریدی شامل ہیں۔  خیال رہے کہ جمعرات کو ہی خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق عبدالحلیم قصوریہ، حامد شاہ، سید مسعود شاہ، غفران اور تاج محمد آفریدی کو نگراں سیٹ اپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔