اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 49نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،29مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10ہزار 693کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 49نئے مریض رپورٹ ہوئے۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 0.47فیصد رہی ہے جبکہ اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ 29مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔