اسلام آباد (ویب نیوز)
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 92 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد شہر میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہزار 515 ہو گئی ۔ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں 52 کیسز رپورٹ ہیں جس کے بعد وہاں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد2 ہزار56 ہو گئی ۔اسلام آباد کے شہری علاقوں میں مزید 40 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وہاں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد ایک ہزار 459 کیس رپورٹ ہیں۔ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کیسز پمزہسپتال میں رپورٹ ہیں۔