اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 36نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،27مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10 ہزار 768 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 36 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.33 فیصد رہی جبکہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار 27 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔