اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک مریض جان کی بازی ہار گیا ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 9 ہزار 249 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 73 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔این آئی ایچ کے مطابق کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.79 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا، 51 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔