اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 68نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 57 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 083 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 68 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا  کیسز کی شرح 0.52فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 57مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔