راولپنڈی (ویب نیوز)
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی اسلام آباد پہنچنے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ۔پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ 5 نومبر کو اسلام آباد پہنچنا تھا لیکن اب تک مارچ جی ٹی روڈ ہی میں ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز لانگ مارچ کے نئے شیڈول کا اعلان کیا تھا جس کے تحت لانگ مارچ بدھ کے روز ہندی بائی پاس سے شروع ہو کر گکھڑ منڈی، جمعرات کو وزیر آباد سے گجرات اور جمعے کو لالہ موسیٰ پہنچے گا۔ہفتے کے روز لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر جبکہ اتوار کو جہلم پہنچے گا۔تاہم اب اسد عمر نے لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے کی نئی تاریخ بتادی ہے۔اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق انشااللہ کپتان 10 نومبر کو راولپنڈی اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔