A Pakistani police commando takes part in anti-terrorism training during the passing-out ceremony of the Special Security Unit (SSU) in Karachi on June 15, 2015. A batch of 2080 commandoes including 40 females graduated to be part of special security unit of the police, tasked to fight terrorism in the port city. AFP PHOTO / Rizwan TABASSUM

تربیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں موثر کردار ادا کرے گی ،ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن

ایس ایس یو کمانڈوز اب دہشت گردی سے نبرد آزما ہونے کے لئے تیار ہیں،کمانڈنٹ این ایس او ٹی سی نعمان اسلم

کراچی (ویب نیوز)

نیول سپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر (این ایس او ٹی سی)کراچی میں پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوئی جس میں سپیشل سکیورٹی یونٹ کے 46 کمانڈوز نے سپیشل سروسز گروپ (نیوی)کی جانب سے 8 ہفتے کا انسداد دہشت گردی کورس مکمل کر لیا۔ سینٹر سے اب تک پاس آئوٹ ہونے والا یہ ایس ایس یو کا دسواں بیچ ہے، اس کے علاوہ اب تک ایس ایس یو کے 260 کمانڈوز نیول سپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر سے تربیت حاصل کر چکے ہیں۔کمانڈوز کو دوران تربیت سیلف ڈیفنس، کلوز کوارٹر کمبٹ، ریپیلنگ، بیسک ایکسپلوسو اور جدید چھوٹے ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق سپیشلائزڈ ٹریننگ دی گئی۔ ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد پاسنگ آئوٹ کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس ایس یو سندھ پولیس کے کمانڈوز کو فراہم کی جانے والی تربیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں موثر کردار ادا کرے گی۔ڈی آئی جی سکیورٹی نے کمانڈنٹ (این ایس او ٹی سی)نعمان اسلم اور دیگر افسران کی جانب سے ایس ایس یو کمانڈوز کو جدید طرز کی تربیت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ایس ایس یو کے کمانڈوز کو تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔کمانڈنٹ این ایس او ٹی سی نعمان اسلم نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورس مکمل کرنے کے بعد ایس ایس یو کمانڈوز اب دہشت گردی سے نبرد آزما ہونے کے لئے تیار ہیں اور دہشت گردوں کی جانب سے پیدا کردہ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔بعد ازاں ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے کمانڈنٹ (این ایس او ٹی سی)نعمان اسلم کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور کمانڈنٹ (این ایس او ٹی سی)نے بھی ڈی آئی جی سکیورٹی کو سوینئر پیش کیا۔mk/nsr