اسلام آباد (ویب نیوز)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے  اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹس جاری کر کے آج (جمعرات کو)طلب کر لیا۔ بدھ کواسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی درخواست پر سماعت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کوآج (جمعرات)کے لئے نوٹس جاری کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کا مجاز افسر جمعرات کو عدالت کے سامنے پیش ہو۔