اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث ملک بھرمیںمزید ایک مریض چل بسا ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران38نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔ ۔قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ)کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 6 ہزار 033 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 38 نئے مریض سامنے آئے ۔این آئی ایچ کے مطابق کہ موذی وائرس میں مبتلا 53 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔