اسلام آباد  (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 25 نئے کیسز پررپورٹ ہوئے، 53 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔قومی ادارہ برائے صحت  (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 099 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 25 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.61 فیصد رہی  ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 53 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔