بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں،،، صارفین سے316ارب وصول کرنے میں ناکام
لیسکو 147ارب کے ساتھ پہلے جبکہ کیسکو 1ارب 90کروڑ روپے کے ساتھ اخری نمبر پر ہے
بقایا جات 316 ارب 13کروڑ 13لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں وصولی کیلئے موثر اقدامات نہیں ہوئے
اسلام آباد(ویب نیوز )
بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز) نادہندہ صارفین سے316ارب روپے سے زائد وصول کرنے میں ناکام رہا ہے،نادہندہ صارفین میں لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو)147ارب کے ساتھ پہلے جبکہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (کیسکو) 1ارب 90کروڑ روپے کے ساتھ اخری نمبر پر ہے۔آڈٹ دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار9کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے 1لاکھ 26ہزار 159صارفین کے ذمے مجموعی طور پر بقایا جات 316 ارب 13کروڑ 13لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں جن کی وصولی کیلئے ڈسکوز کی جانب سے موثر اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں دستاویزات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن میں نادہندگان کے ذمے مجموعی بقایا جات147ارب98کروڑ،75لاکھ روپے سے زائد ہیں دوسرے نمبر پر اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (آئیسکو) میں نادہندگان کے ذمے 71ارب53کروڑ روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں پشا?ر الیکٹرک سپلائی کارپوریشن میں 3ہزار 611نادہندہ صارفین کے ذمے 55ارب21کروڑ 83لاکھ روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں، گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(گیپکو) میں 2ہزار695نادہندگان کے ذمے 11ارب44کروڑ 55لاکھ روپے سے زائد، ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (ٹیسکو) میں 16ہزار سے زائد نادہندگان کے ذمے 11ارب 37کروڑ روپے سے ذائد، ملتان الیکٹر ک سپلائی کارپوریشن میں 4ہزار 393نادہندگان کے ذمے 9ارب65کروڑ 83لاکھ روپے سے زائد،حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (حیسکو) میں 2ہزار سے زائد نادہندگان کے ذمے 4ارب 46کروڑ روپے سے زائد جبکہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (کیسکو) میں 754نادہندگان کے ذمے 1ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں۔