سڑکوں کی بندش ، ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا، رپورٹ پیش کرنے کا حکم
موٹر وے وفاقی حکومت کے ماتحت آتی ہے اس کو کیوں نہیں کھلواتی؟چیف جسٹس عامر فاروق
پورے اسلام آباد میں کنٹینر ایسے پڑے ہیں جیسے کوئی اور حالات ہوں،اچھی سے اینٹی رائیڈ فورس کیوں نہیں بناتے،عدالت
امن و امان صوبائی حکومت کا معاملہ ہے اس لئے بند ہوتا ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل
اسلام آباد( ویب نیوز)
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے باعث اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش کیخلاف درخواست پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں تاجروں کی پی ٹی آئی دھرنے کے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ پیر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کے دوران استفسار کیا کہ موٹر وے وفاقی حکومت کے ماتحت آتی ہے حکومت موٹر وے کیوں نہیں کھلواتی۔ پارلیمنٹ کے سامنے بھی احتجاج ہوتا ہے پھر آپ وہ کیوں بند کرتے ہیں۔ پورے اسلام آباد میں کنٹینر ایسے پڑے ہیں جیسے کوئی اور حالات ہوں۔اچھی سے اینٹی رائیڈ فورس کیوں نہیں بناتے کنٹینر کیوں لگاتے ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ امن و امان صوبائی حکومت کا معاملہ ہے اس لئے بند ہوتا ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد کوطلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئی جی دھرنے اور راستوں کی بندش سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔ کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔mk/nsr
#/S