اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 25نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، 51 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 103 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 25 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 0.27فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 51مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔