سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کو نفری فراہم کرے،عدالت
کراچی (ویب نیوز)
سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دے دیا،سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستیں سماعت کے لئے منظور کرلیں اور کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے ۔سندھ ہائی کورٹ نے حکم میں کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کو نفری فراہم کرے۔یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے 14نومبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے الیکشن سے قبل قانون سازی، حلقہ بندیاں اور ووٹر لسٹوں کی درستی کی استدعا کی گئی تھی۔