• عدالت نے جماعت اسلامی کی کراچی کی 11 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ سے متعلق درخواست نمٹادی

کراچی(ویب نیوز)

الیکشن کمیشن نے سندھ کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔ کراچی کی گیارہ یوسیز سمیت سندھ کی 93 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول عدالت میں جمع کرادیا۔سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سندھ بھر میں 93 سیٹوں پر بلدیاتی ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 18 اپریل کو ہوگی۔سندھ ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے جواب کے بعد جماعت اسلامی کی کراچی کی 11 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ سے متعلق درخواست نمٹادی۔کراچی میں یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین کی 11 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہونا ہیں جبکہ وارڈ کونسلرز کی بھی 15 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 18 اپریل کو ہوگی۔