پنجاب پولیس اور پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ کے اہلکار سٹینڈ بائی پر موجود رہیں گے
راولپنڈی (ویب نیوز)
راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی۔راولپنڈی پولیس کے سکیورٹی پلان کے مطابق لانگ مارچ کی سکیورٹی کے لیے 10ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ کے 500اور 122کمانڈوز کو بھی تعینات کیا جائے گا۔پلان کے مطابق 38ایلیٹ فورس اہلکار، 91خواتین اور 1094ٹریفک پولیس اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے، پنجاب پولیس اور پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ کے اہلکار سٹینڈ بائی پر موجود رہیں گے۔پولیس پلان کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کی مانیٹرنگ کے لیے کلوز سرکٹ کیمروں کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے، مارچ کی سکیورٹی کی براہ راست نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جہلم پہنچا تھا جبکہ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ جب مارچ راولپنڈی پہنچے گا تو میں خود وہاں پہنچ کر مارچ کی قیادت کروں گا۔