اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 29 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، 42 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 561 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 29 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.38 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 42 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔