اسلام آباد (ویب نیوز)
ملک بھر میں عالمی مہلک وبا کورونا کے مزید 30کیسز سامنے آئے ہیں،تاہم کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6 ہزار 953 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 30 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.43 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔