کراچی (ویب نیوز)
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے بڑھ گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 250 روپے اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاو 1 لاکھ 64 ہزار 150 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاو 215 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 40 ہزار 732 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاو ایک ڈالر کم ہوا ہے۔ جس کے بعد ایک اونس سونے کی مالیت ایک ہزار 774 ڈالر ہے۔تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1780روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1526.06 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔