• عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالر بڑھ گئی

کراچی  (ویب نیوز)

ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 250 روپے اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1784 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب پاکستان میں بھی جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 2250 روپے اور 1929 روپے بڑھ گئی۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 66 ہزار 400 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ جب کہ صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 42 ہزار 661 روپے ہوگئی ہے۔اس کے برعکس صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 1860 روپے اور 1594 روپے 65 پیسے پر مستحکم رہی ۔۔

  • انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 167 پوائنٹس کی کمی

انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوکر 224روپے 37 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 167 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید تگڑا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوکر 224روپے 37 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 167 پوائنٹس کی کمی ہو ئی ہے۔ 100 انڈیکس 41 ہزار 651 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 0 اعشاریہ 4 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔۔