ملکی تاریخ میں پہلی بارپاکستان سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح 60ہزاربھی عبور کرگئی

100 انڈیکس822پوائنٹس کے اضافے سے 60633پر پہنچ گیا

کراچی( ویب  نیوز)

ملکی تاریخ میں پہلی بارپاکستان سٹاک ایکسچینج 60ہزار کی سطح عبورکر گئی ۔منگل کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی۔خلیجی ممالک کی جانب سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی اطلاعات، مثبت اسینٹیمنٹس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو بھی تیزی رہی جس سے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 822پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 60633پر پہنچ گیا۔پیر کے دن کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100انڈیکس 724پوائنٹس اضافے سے 59ہزار 811پر بند ہوا جو انڈیکس کا 27 نومبر 2023تک بلند ترین اختتام تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر 2024 تک انڈیکس 30فیصد کی نمو کے ساتھ 75ہزار پوائنٹس کی سطح پر آنے پیشگوئی مارکیٹ کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہورہی ہے۔انویسٹرز کا مورال بلند ہورہا ہے کیونکہ ملٹی ڈونرز سے بھی ڈیڑھ ارب ڈالر فنانسنگ کی امید کی خبریں زیرگردش ہیں جو مارکیٹ کے گراف کو بلندی جانب گامزن کررہا ہے۔