حکومت نے قادیانیوں کی طرف سے تحریف شدہ قرآن مجید اور گیارویں جماعت کی کتاب آئینہ عمرانیات پر پابندی لگا دی
مولانا عبدالاکبر چترالی نے قادیانیوں کی طرف سے تحریف شدہ قرآن مجید اور گیارویں جماعت کی کتاب آئینہ عمرانیات ایشوز اسمبلی فلور پر اٹھا ئے تھے
ڈپٹی اسپیکر زائد اکرم درانی کی رولنگ کے بعد حکومت پاکستان کی کاروائی
تمام کتابیں اور تحریف شہد ترجمہ اور قرآن مجید بھی ضبط کرنے کا فیصلہ، چاروں صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری
پشاور( ویب نیوز)
جماعت اسلامی پاکستان کے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے پوائنٹ آف آڈر پر قادیانیوں کی طرف سے تحریف شدہ قرآن مجید اور گیارویں جماعت کی کتاب آئینہ عمرانیات ایشوز اسمبلی فلور پر اٹھا ئے جس کے بعد حکومت نے قادیانیوں کی طرف سے تحریف شدہ قرآن مجید اور گیارویں جماعت کی کتاب آئینہ عمرانیات پر پابندی لگا دی گئی، ڈپٹی اسپیکر زائد اکرم درانی کی رولنگ کے بعد حکومت پاکستان کی کاروائی، تمام کتابیں اور تحریف شہد ترجمہ اور قرآن مجید بھی ضبط کرنے کا فیصلہ، چاروں صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری۔واضح رہے کہ قادیانیوں نے قرآن مجید کے ترجمے میں تحریف کر کے من گھڑت، خود ساختہ ترجمہ کر کے سادہ لوح دیہاتی لوگوں میں نئے ترجمہ والے قرآن مجید لو اور برانے ہمیں دو کی بنیاد پر تقسیم کر رہے تھے، اس طرح آئینہ عمرانیات کے نام سے انٹرمیڈیٹ حصہ اول پاکستان کے اہم اداروں میں شامل نصاب کتاب میں پردہ اور حرمت سود کو پاکستان کی ترقی کی راہ میں روکاوٹ قرار دیا گیا تھا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے پوائنٹ آف آڈر پر یہ دونوں ایشوز اسمبلی فلور پر اٹھائے، ڈپٹی اسپیکر نے دونوں کتابوں کو ضبط کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے انکو حذف کرنے کی رولنگ دی جس پر کاروائی ہو رہی ہے۔