لاہور (ویب نیوز)
پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سیکرٹری صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ فیصل آباد سے ڈینگی کے 3، گوجرانوالہ اور قصور سے2، 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، شیخو پورہ، سرگودھا، نارووال اور منڈی بہاالدین سے ڈینگی کا 1،1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔سیکریٹری صحت پنجاب نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب میں رواں سال کے دوران اب تک 18 ہزار 916 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی وائرس کا شکار 137 مریض زیرِ علاج ہیں۔