راولپنڈی (ویب نیوز)
افغان بارڈر فورسز کی چمن میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ، مارٹرز سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال، افغان اشتعال انگیزی سے 6 شہری شہید ، 17زخمی، پاکستان کا افغان حکام سے رابطہ، ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان بارڈر فورسز نے بلوچستان کے علاقے چمن میں شہری آبادی پر توپ خانے اور مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 6 شہری شہید اور 17 افراد زخمی ہوئے، پاکستانی فورسز نے افغان جارحیت کے خلاف مناسب جوابی کارروائی کی، اس کارروائی کے دوران پاکستانی فورسز نے علاقے میں موجود بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا گیا۔ پاکستان نے صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر کابل میں افغان حکام سے بھی رابطہ کیا اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔