- صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا2ہزار سے زائدڈاکٹرزاور نرسزبھرتی کرنے کا اعلان، ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوادی
- تحریک انصاف کی حکومت نے وعدے نہیں کئے بلکہ محکمہ صحت پنجاب میں 90ہزارسے زائدڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کونوکریاں دی ہیں۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد
لاہور (ویب نیوز)
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مزید2ہزار سے زائدڈاکٹرزاور نرسزبھرتی کرنے کی خوشخبری سنادی۔اس سلسلے میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقدہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری شعیب جدون،سپیشل سیکرٹری سیدواجدعلی شاہ،ایڈیشنل سیکرٹری زاہدہ اظہر،ایڈیشنل سیکرٹری قرة العین اورمتعلقہ ڈپٹی سیکرٹریز محمدابوبکرودیگرنے شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران نئے ڈاکٹرزاور نرسزکی بھرتی اور ترقی کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن اور ایڈیشنل سیکرٹری نرسنگ نے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکوبریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں مزید2ہزار ڈاکٹرزاور نرسزکی بھرتی کی ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوادی گئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب نے 2018سے اب تک 90ہزارسے زائدڈاکٹرز،نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی ریکارڈبھرتیاں کی ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے جنوری2022سے دسمبر2022تک 83ایسوسی ایٹ پروفیسرزکو پروفیسرز،89اسسٹنٹ پروفیسرزکوایسوسی ایٹ پروفیسرز،57سینئررجسٹرارزکو اسسٹنٹ پروفیسرزاور50ایم اوز/ڈبلیوایم اوزکوبطور سینئررجسٹرارزترقیاں دی ہیں۔محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے مجموعی طورپر279ایسوسی ایٹ پروفیسرز،اسسٹنٹ پروفیسرز،سینئررجسٹرارزاور ایم اوز/ڈبلیوایم اوزکو ترقیاں دی ہیں۔محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے جنوری2022سے دسمبر2022تک 128پروفیسرز،166ایسوسی ایٹ پروفیسرز،354اسسٹنٹ پروفیسرز،37کنسلٹنٹس اور1339میڈیکل افسران /ویمن میڈیکل افسران کو ایڈہاک پربھرتی کیاہے۔وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے اگست2018سے اگست2022تک 605نرسز،چارج نرسز،ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈٹس،نرسنگ انسرکٹرز،کلینیکل انسٹرکٹرز،پرنسپل سکول آف نرسنگ،وائس پرنسپل سکول آف نرسنگ اورہیڈنرسز کی ترقیاں کی ہیں۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے جنوری2022سے دسمبر2022تک پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے280پروفیسرز،ایسوسی ایٹ پروفیسرز،اسسٹنٹ پروفیسرز،سینئررجسٹرارز،کنسلٹنٹس،ڈینٹل سرجنزاور میڈیکل افسران /ویمن میڈیکل افسران بھرتی کئے ہیں۔ گوجرانوالہ میڈیکل کالج،ساہیوال میڈیکل کالج،مدراینڈچائلڈبلاک گنگارام ہسپتال لاہور،سردارفتح بزدارڈی جی خان،راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اور عزیزبھٹی گجرات میں ایس این ایزکی منظوری کے بعد 141میڈیکل افسران اورویمن میڈیکل افسران کی بھرتی کی گئی ہے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے وعدے نہیں کئے بلکہ محکمہ صحت پنجاب میں 90ہزارسے زائدڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کونوکریاں دی ہیں۔703ڈاکٹرزدسمبرمیں محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کو جوائن کریں گے۔نرسوں کی کمی پوری کرنے کیلئے بھی 100میل نرسزاور 800نرسزکیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن بھجوادی گئی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے سپیشل سیکرٹری کو مڈوائفری کالج منٹگمری روڈکاتفصیلی دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔